Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ترکیہ کا برطانیہ سے 11 ارب ڈالر مالیت کے یورو فائٹر طیارے خریدنے کا معاہدہ

ترکیہ نے اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے برطانیہ سے 11 ارب ڈالر مالیت کے 20 یورو فائٹر ٹائیفون طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معاہدے سے متعلق ہونے والی تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے شرکت کی۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم معاہدہ ہے کیونکہ یہ 8 ارب پاؤنڈ یعنی 10.7 ارب ڈالر کے آرڈرز پر مشتمل ہے، جو 10 سال تک مقامی باشندوں روزگار فراہم کرے گا۔ ان کے بقول یوروفائٹر ٹائیفون طیاروں کی تیاری ہمارے ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

برطانوی وزارتِ دفاع نے اس معاہدے کو رواں صدی کا سب سے بڑا جنگی طیاروں کا معاہدہ قرار دیا  اور کہا یہ منصوبہ ترکی کی فضائی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور نیٹو کی جنوبی مشرقی سمت میں طاقت کو مضبوط بنائے گا۔

Related posts

نریندر مودی کل تیسری بار وزارت عظمی کا حلف اٹھائیں گے

admin

سعودیہ اور پاکستان جارح کے خلاف ایک صف ہیں، سعودی وزیر دفاع

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرلیا

admin

Leave a Comment