Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

ٹرمپ کی ویزہ پالیسی نے بھارتی لڑکیوں کے خواب چکنا چور کر دیے

امریکا میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث بھارت میں ایسے نوجوانوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جو اب امریکا میں مقیم بھارتی شہریوں سے شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ہریانہ کی 19 سالہ میڈیکل طالبہ سدھی شرما کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں ملازمت کرنے والے کسی بھارتی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھیں، مگر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کی خبروں کے بعد انہوں نے یہ ارادہ ترک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مجھ پر امریکی رشتے کا دروازہ بند کر دیا ہے ۔

خاص طور پر H-1B ویزہ پالیسی میں سختی نے بھارتی خاندانوں کو پریشان کر دیا ہے، اور اب وہ ایسے رشتے کرنے سے ہچکچا رہے ہیں جن میں ممکنہ دولہا یا دلہن امریکا میں رہائش پذیر ہو، کیونکہ ان کا ویزہ یا نوکری کسی بھی وقت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

رشتے کرانے والوں کا کہنا ہے کہ پہلے NRI رشتے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے تھے، لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے۔ کچھ ایجنسیوں نے حتیٰ کہ اپنی ڈیٹنگ ایپس پر ‘یو ایس ویزہ فلٹر’ جیسا فیچر بھی متعارف کروا دیا ہے تاکہ رشتے کی تلاش کرنے والے لوگ ویزہ کی نوعیت پہلے ہی دیکھ سکیں۔

Related posts

ورلڈ رینکنگ میں گرین پاسپورٹ کی تنزلی

Mobeera Fatima

اسرائیل پر ایران کے جوابی میزائل حملے، متعدد عمارتیں ملیامیٹ

Mobeera Fatima

امریکی شہری نے 3 ہزار 803 پلاسٹک چپلوں کے جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment