Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کا جاپان سمیت مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کئی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کرتے ہوئے عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر دیئے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیاء پر 25 فیصد ، تیونس 25 ، انڈونیشیا 32 ، بوسنیا 30  اور بنگلہ دیش پر 35 فیصد ٹیرف لگے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سربیا پر 35 ، کیمبوڈیا 36 فیصد ، تھائی لینڈ 36 ، ملائیشیا ، قازقستان پر 25 ، جنوبی افریقا 30 فیصد، لاؤس سے 40  اور میانمار سے 40 فیصد ٹیرف وصول کیا جائے گا۔

اس سے قبل پیر کو امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف میں اضافے کی ڈیڈ لائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

اللہ کرے ہم پھر ٹیک آف کر سکیں، نواز شریف

Mobeera Fatima

ریلیف آپریشن میں ضروری اقدامات کئے جائیں ، وزیراعظم کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ

Mobeera Fatima

دوبارہ حملہ ہوا تو امریکا پر پہلے سے بڑا وار کریں گے ، ایرانی سپریم لیڈر

Mobeera Fatima

Leave a Comment