Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک کے میئر سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ

امریکی محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں نیویارک میئر ایریک ایڈمز سمیت دیگر اہلکاروں پر کیس کردیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میئر کی جانب سے نافذ قانون شہر میں خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور گھناؤنے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔

اس حوالے سے  جنرل پام بوندی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی تاکہ وہ شہریوں کے خلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیویارک انتظامیہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو وفاق یہ اقدام کرے گا۔

معاون اٹارنی جنرل نے کہا کہ بہت عرصے سے نیویارک ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی۔

Related posts

خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

Mobeera Fatima

پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

برطانوی ، پاکستانی حکومت کا چالیس ہزار نوجوانوں کو سکلز ٹریننگ دینے پر اتفاق

admin

Leave a Comment