Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف چپ بنانے والی کمپنی انٹیل کے  سی ای او لیپ بُو تان کو چینی کمپنیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ انٹیل کے چیف ایگزیکٹو افسر انتہائی متضاد ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، اس مسئلے کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ رائٹرز کی شائع تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لیپ بُوتان نے اپنی کمپنی والڈن انٹرنیشنل کے ذریعے چینی ہائی ٹیک اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی سے منسلک کمپنیوں  کے ساتھ 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

ٹرمپ کے مطالبے کے بعد اب تک انٹیل کے  سی ای او کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ انٹیل اور اس کے سی ای او امریکی دفاعی شعبے میں ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

 

Related posts

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

شرائط پوری ہوں تو امریکا سے براہ راست مذاکرات ممکن ہیں، ایران

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

Mobeera Fatima

Leave a Comment