پاکستان سہ ملکی سیریز میں اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں فتح حاصل کرکے اس نے 4 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور وہ پہلی پوزیشن پر ہے۔
افغانستان نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کر لی، متحدہ عرب امارات اپنے دونوں میچوں میں ناکام رہی ہے۔
سہ ملکی سیریز میں پا کستان نے پہلا میچ افغانستان کے خلاف 39 رنز جبکہ دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف 31 رنز سے جیتا۔ آج افغانستان اور پا کستان کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے افغانستان کے خلاف میچ میں یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی میں کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔
