چین میں واقعے کمٹیگ ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت کے لیے ٹریفک سگنلز نصب کردیے گئے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے کمٹیگ ریگستان میں مقامی اتھارٹیز کے فیصلے کے بعد سگنلز نصب کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ مئی کے دوران اونٹوں پر سوار ہوکر ریگستان کے ایک خاص علاقے کی سیر کرنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
منگشا ماؤنٹینز نامی اس علاقے میں گزشتہ سال سالانہ چھٹیوں کے پہلے روز 10 ہزار سے زائد سیاح اونٹوں کی سواری کے لیے پہنچے تھے۔ گزرتے دنوں میں ان کی تعداد 20 ہزار یومیہ تک جاپہنچی۔
سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس علاقے میں صرف سواری کے لیے 2400 اونٹ موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق یہ منفرد ٹریفک لائٹس، جو اصل میں صحرا میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔ انتظامیہ کے اس اقدام نے 2023 میں میڈیا کی توجہ حاصل کی اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔