Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت شپنگ سیکٹر اور نیشنل شپنگ کارپوریشن اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اورازبکستان ریلوے لائن سے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی،ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کا یہ نادر موقع ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Related posts

کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی نے گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانونی سازی کی تھی، جسٹس نعیم اختر

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment