ٹویوٹا نے فورچیونر کی دو معروف ویریئنٹس کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی ہے۔
یہ آفر محدود مدت کے لئے کی گئی ہے، ایس یو وی فورچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
فورچیونر G کی پرانی قیمت 14,939,000 روپے تھی، قیمت میں کمی کے بعد اب نئی قیمت 12,435,000 روپے ہو گئی ہے۔
فورچیونر V کی پرانی قیمت 17,509,000 روپے تھی جو اب کم ہو کر 14,935,000 روپے ہو گئی ہے، فیورچیونر کے شوقین افراد کے لئے یہ بڑا ریلیف ہے۔
ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ یہ آفر وقت اور اسٹاک دونوں کے لحاظ سے محدود ہے، کمپنی پاکستان میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں اس خصوصی مہم کا انعقاد کر رہی ہے۔
