Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

فحاشی پھیلانے کا الزام ، لوئر دیر میں ٹک ٹاکر گرفتار

پولیس نے لوئردیر کے ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوٹو کے علاقے سے تعلق رکھنے والاٹک ٹاکر محمد نوید کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔

ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ معاشرے میں فحاشی پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال ، کاروباری مراکز بند

Mobeera Fatima

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 19 جون تک عام تعطیلات کا اعلان

admin

گجرات میں کسان نے اپنی خوش قسمت گاڑی دفنا دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment