Daily Systematic Metro News Breaking News
موسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ کوہستان، سوات، بٹگرام، دیر اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

Related posts

ملک کے چند شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment