Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

لاہور میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری، ہوا چلنےسے گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور شمال مشرقی پنجاب اورآزادکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب صبح سویرے ظفروال میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

Related posts

اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Mobeera Fatima

سابق اسرائیلی وزیر دفاع کی نیتن یاہو پر شدید تنقید

Mobeera Fatima

Leave a Comment