Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل کو اپنائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لائے، دعا ہے نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو،یہ سال پاکستان کیلئے امن اور ترقی کا سال ثابت ہو۔

مریم نواز نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں امام حسینؓ کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے، محرم الحرام میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل کو اپنائیں،منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں، مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، دشمن کے ہر حربے سے باخبر ہیں اور متحد بھی۔

Related posts

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20 روپے کی کمی ممکن، فارمولا تیار

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ، وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

Mobeera Fatima

یو اے ای میں پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment