مٹیاری میں صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار کے دروازے سے چاندی چوری کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم چور رات گئے مزار کے گیٹ کا تالا توڑ کر چاندی اتار کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تفتیش کیا جا رہا ہے اور ملزمان کی شناخت جلد کر لی جائے گی۔
گدی نشین خاور حسین شاہ کے مطابق مزار انتظامیہ کو چوری کا علم صبح ہونے پر ہوا۔
انہوں نے ثقافتی ورثے کی بہتر حفاظت کیلئے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
