اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ، تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔ روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کو تشویش ہے، اس جنگ کے نتیجے میں انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، عالمی قوانین کے تحت شہریوں اور انفرااسٹرکچر کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
یاد رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے گزشتہ دنوں یہ خبر دی گئی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ خفیہ طور پرروس کی مشاورت سے یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نئے منصوبے کی قیادت کر رہے ہیں
