مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں۔ تاہم صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیر اعلیٰ چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے۔ تاہم صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے اسے ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑے گا۔ ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہیں۔ اور صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔
