امریکا میں شدید سیاسی اختلافات اور کانگریس و وائٹ ہاؤس کے درمیان بجٹ پر اتفاق نہ ہونے کے باعث حکومت جزوی طور پر بند ہو گئی ہے۔
آج یعنی یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا یہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ میں 15واں ہے، جس کے باعث 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔
یہ صورتحال فنڈنگ کی قلت کے باعث بنی کیونکہ امریکی سینیٹ نے ایک عارضی بجٹ بل کو مسترد کر دیا جو 21 نومبر تک حکومتی اخراجات جاری رکھنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
اس بل کی مخالفت ڈیموکریٹس نے اس بنیاد پر کی کہ ریپبلکنز نے اس میں صحت عامہ کے لیے دی جانے والی مراعات کی توسیع شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا، جو سال کے اختتام پر ختم ہو رہی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ریپبلکن جماعت حکومت کے اخراجات کو محدود کرنے اور وفاقی اداروں کی تنظیمِ نو کے لیے پرعزم ہے۔
Our @DHSgov law enforcement officers will continue to work throughout the Democrats’ Shutdown to make sure our homeland is safe and secure. More than 200,000 of these patriots will go without pay.
The Democrats will be forcing over 150,000 officers and nearly 50,000 members of…
— Kristi Noem (@KristiNoem) October 1, 2025
