Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 47 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں  577 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ  47 ہزار68 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے کا ہو گیا، ڈالر کی قیمت گرنے سے روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے۔

Related posts

سندھ اور خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا آغاز

Mobeera Fatima

اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ جنرل اہرن ہالیوا عہدے سے مستعفی

Mobeera Fatima

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 10 اگست تک بارشوں کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment