جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کو فائنل کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہو گا۔
جنوبی افریقہ ( Pak vs south africa ) کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، 38 سالہ اسپنر بائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں اور انہوں نے 57 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اسپن باؤلنگ میں ان کا ساتھ نعمان علی دیں گے۔
