Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان میں رواں سال کا آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا۔

اسپارکو کے مطابق سال 2025 کا آخری سپرمون 4 بجکر 58 منٹ پر شروع ہو گا۔ جو کل صبح4 بجکر 15 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا۔

آج کا سپرمون 2025 کا آخری اور سال کا تیسرا سپرمون ہو گا۔

سپر مون شام کے وقت مشرق کی جانب طلوع ہو کر رات کو آسمان میں سب سے بلند دکھائی دے گا۔ دسمبر کے سپر مون کو “کولڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا نام “کولڈ مون” اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ سال کے سرد اور اندھیری ترین موسم میں طلوع ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سپر مون پہلے دیکھے گئے سپر مونز سے بڑا ہو گا۔ اور واضح رات کو آسمان میں آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اگرچہ انسانی آنکھ سے اس کے حجم میں معمولی فرق محسوس کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

سپارکو کے مطابق اس سپر مون کا حجم عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 7.9 فیصد بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

Related posts

پشاور میں مرغی سستی ، لاہور میں قیمتوں میں استحکام

admin

جنوری تا مارچ ، بچوں پر سائبر حملوں میں 35 فیصد اضافہ

admin

190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان ، بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں 24 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment