Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا، مریم نواز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے۔ اور اوزون کو بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے۔ اور پنجاب تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے۔ ہم نے پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں۔ اور ہم نے ماحولیاتی بہتری کے لیے پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اور اوزون پروٹیکشن میں ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔ فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں۔

Related posts

شائقین کی دلچسپی ، چیمپئنز ٹرافی کیلئے مزید ٹکٹ ریلیز کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ختم

Mobeera Fatima

علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment