اسلام آباد: عالمی میڈیا بھی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بول اٹھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماؤں کی ایما پر مسلمانوں پر تشدد اور توہین آمیز پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔ جبکہ بھارتی ریاست اتر پردیش، ہریانہ اور مہاراشٹرا میں مسلمانوں پر حملوں کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں 20 نفرت انگیز گانے جاری کیے گئے۔ اور بی جے پی رہنما نیتیش رانے نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی اشتعال انگیز اپیل بھی کی ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد کشمیریوں پر حملے اور بھارت بھر میں 21 سے زائد تشدد کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں مسلمان مریضوں کا علاج روکنے اور طلبا پر تشدد کے واقعات بھی رپورٹ ہو ئے ہیں۔
