Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

دی ہنڈرڈ لیگ، محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

قومی کرکٹر محمد عامر اور عماد وسیم دی ہنڈرڈ لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، محمد عامر اور عماد وسیم کا ناردرن سپرچارجرز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

دونوں کرکٹرز کو متبادل کھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، محمد عامر آسٹریلوی کرکٹر بین ڈورشوئس کی جگہ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جبکہ عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

عماد وسیم 7 سے 10 اگست تک 4 میچز کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، دی ہنڈرڈ لیگ میں ابتدائی طور پر کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اس تاثر کی تردید کی تھی کہ فرنچائز اونرز انڈین ہونے کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر 61128 ڈالر تک پہنچ گئی

Mobeera Fatima

نیوز اینکر عبداللہ حسن خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment