Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور امریکا کی بڑھتی قربت نے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ، برطانوی اخبار

معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں غیر متوقع بہتری سے بھارت کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس سال دو بار امریکا کے اعلیٰ سطحی دورے کیے۔ حالیہ دورے میں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی۔

اس سے قبل جون میں فیلڈ مارشل نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا نجی دوپہر کا کھانا کھایا، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے صرف ایک ماہ بعد ہوا تھا۔

یہ ملاقات اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر کھلے عام تنقید کی تھی تاہم اب منظرنامہ یکسر بدل چکا ہے۔

Related posts

جڑواں شہروں میں مرغی کی قیمت میں 64 روپے کا فرق، انڈوں کی قیمت میں کمی

Mobeera Fatima

سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی

Mobeera Fatima

شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ بیگ لاک صفر

Mobeera Fatima

Leave a Comment