Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، حالات خراب ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ دھرنا ہر حال میں ہو گا روکا گیا تو حالات خراب ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ ہم مہنگی بجلی کے ذمہ دار آئی پی پیز سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو وارننگ دے رہے ہیں کہ دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر پورے ملک میں احتجاج ہوں گے اور حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سب گرفتاری کے لیے تیار ہیں اور پاکستانی عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ حکومت قوم سے قربانی مانگ رہی ہے مگر خود قربانی نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرنے والوں کے خلاف اور عوام کے حق میں دھرنا دیں گے۔ پاکستان کے لوگ ان ظالمانہ حکمرانوں کو نہیں مانتے۔ عوام ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکس لگا کر آئی ایم ایف کا ایجنڈا پورا کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے امن و امان، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرے۔ اگر حکومت سہولتیں نہیں دے سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے؟

Related posts

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

Mobeera Fatima

پولیس کے ہزاروں شہدا ہمارا فخر ہیں، وزیراعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment