مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہو گا، پیشگوئی کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز پوٹھوہار ریجن میں سیلابی پانی میں پھنسے سینکڑوں شہریوں کو ریسکیو کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ریسکیو آپریشنز میں انتظامیہ اورپاک افواج کے جوانوں نے حصہ لیا، پوٹھوہار ریجن میں تقریباً ایک ہزار سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔
جہلم میں سیلابی پانی میں پھنسے 398 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا، جہلم میں 174 افراد کو انتظامیہ اور 64 کو پاک فوج نے ریسکیو کیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق جہلم میں 160 شہریوں کو ہیلی کاپٹر پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
چکوال میں سیلابی پانی میں پھنسے 209 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، چکوال میں 182 افراد کو انتظامیہ اور 27 کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے 450 افراد کو ریسکیو کیا، نالہ لئی سے 6 شہریوں کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ منتقلی ہوئی۔
