Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون، ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن 1071 نمبر کے ساتھ اے پی ایس راولپنڈی کی علی ہے طارق جب کہ دوسری پوزیشن دی سکالر سائنس کالج کی وردہ سرفراز نے 1070 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔

پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن اے پی ایس گوجرانوالہ اور رسول ڈی کی دو طالبات عروہ ملک اور مناہل مرتضی نے حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں دی سکالر سائنس کالج کے مزمل ساجد نے 1063 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ میں کپس کالج کے محمد سمیع نے 1059 نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ نعیم نے 1054 نمبر لیکر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

جاری نتائج کے مطابق گیارہویں کے سالانہ امتحان میں کل 97928 بچوں نے حصہ لیا۔جن میں سے 60794 امیدوار پاس قرار پائے۔

Related posts

دھرنے کا رخ کسی طرف بھی کرنے کا آپشن موجود ہے، حافظ نعیم الرحمان

Mobeera Fatima

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب

Mobeera Fatima

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز

admin

Leave a Comment