Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ، 278.75 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت  278 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ  278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 869 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related posts

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیدی ، اسٹیٹ کونسل کا عدالت میں بیان

Mobeera Fatima

انٹربینک میں ڈالر 16 پیسے سستا

Mobeera Fatima

ایپل نے اپنے تین میک بکس کو ناقابل استعمال قرار دیدیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment