پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے تروبا میں کھیلا جائے گا۔
سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلا میچ پاکستان نے 5 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرا ویسٹ انڈیز کے نام رہا، دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے سیریزاپنے نام کرنے کی بھرپورکوشش کریں گی۔
پاکستانی ٹیم کی قیادت نوجوان آل راؤنڈرسلمان آغا کوسونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیزکی کمان تجربہ کاروکٹ کیپر بلے باز شائے ہوپ سنبھال رہے ہیں۔
شائقین کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پرمرکوز ہیں جوسیریزکے فیصلہ کن مرحلے میں دلچسپ مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے۔
