Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں674 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 367 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں کمی دیکھی گئی تھی۔

دوسری جانت انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 12 پیسے پر آ گئی۔

Related posts

اسرائیلی بمباری سے مزید درجنوں فلسطینی شہید ، جبالیہ کا علاقہ خالی کرنیکا حکم

Mobeera Fatima

پاکستان نے قربانیاں دے کر دہشت گردی کو شکست دی ہے، وزیراعظم

Mobeera Fatima

چین نے ہر موقع پر ہمارا ساتھ دیا ، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے بھی مدد کی ، شہباز شریف

Mobeera Fatima

Leave a Comment