پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث نومبر میں ہونے والی ٹرائینگولر سیریز کے انعقاد بارے شکوک و شبہات نے جنم لے لیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،11 نومبر سے 15 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
ان میچز کے بعد 17 نومبر سے 29 نومبر تک سہ ملکی سیریز شیڈول ہے جس میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ افغانستان بھی شامل ہے لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے سیریز ہوگی یا نہیں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔
اگر تین ملکی سیریز نہیں ہوتی تو ہو سکتا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی کے باہمی میچز کھیلیں۔ دوسری جانب جنوری 2026 میں پاکستانی ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔
