Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ایشیا کپ سے قبل پاکستانی، بھارتی کرکٹرز میں کشیدگی

ایشیا کپ 2025 سے قبل پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ دبئی میں 14 ستمبر بروز اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل، دونوں ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں ایک ہی گراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کی، لیکن کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی جانب دیکھنا تک گوارا نہ کیا۔

ہفتے کی شام تقریباً تین گھنٹے تک دونوں ٹیمیں ایک ساتھ گراؤنڈ میں موجود رہیں، مگر ہر ٹیم نے نیٹ پریکٹس کے لیے الگ الگ سمتیں اختیار کیں۔ میڈیا نمائندے پُرامید تھے کہ پریکٹس کے دوران روایتی مصافحہ یا دوستانہ مکالمے دیکھنے کو ملیں گے، تاہم تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں۔ کھلاڑیوں کے چہروں پر سنجیدگی اور لاتعلقی صاف دیکھی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں اگرچہ میدان میں گرما گرمی دیکھی جاتی تھی، مگر گراؤنڈ سے باہر کھلاڑیوں کے تعلقات خوشگوار رہتے تھے۔ مختلف ایونٹس میں کھلاڑی ایک دوسرے سے گپ شپ کرتے، ساتھ وقت گزارتے اور بعض اوقات تصاویر بھی بنواتے نظر آتے تھے۔

Related posts

برطانیہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سنجیدہ، عالمی اتحادیوں سے مشاورت

Mobeera Fatima

ورلڈ کپ کوالیفائر جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان نے چین کو شکست دے دی

Mobeera Fatima

شدید بارشیں، مری میں 2 دن اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment