پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 13 جون تک درجہ حرارت میں سات ڈگری مزید اضافے کا امکان ہے۔
بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہونے کا امکان ہے،لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی کی لہر تیرہ جون تک برقرار رہے گی۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 50 ڈگری کو چھو گیا ہے، بنوں، سرگودھا، نور پور تھل اور سبی میں 49 ڈگری، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد جیکب آباد، منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری جبکہ لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد، پشاور، بہاولپور اور نواب شاہ میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا،11 اور 12 جون کے دوران بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری اور جنوبی علاقوں میں 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
