Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

پودینے کے پتوں کے حیران کن طبی فوائد

پودینے کے پتے جو آپ چٹنی، چائے یا ٹھنڈے مشروبات میں استعمال کرتے ہیں، صرف خوشبو اور ذائقہ بڑھانے کا کام نہیں کرتے بلکہ یہ ایک قدرتی دواخانہ ہیں۔

امریکہ کے نیشنل سینٹر فار کمپلیمینٹری اینڈ انٹیگریٹو ہیلتھ (NCCIH) کی تازہ تحقیق کے مطابق پودینے کے پتوں میں ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو ہاضمے، ذہنی سکون اور سانس کی تازگی کے لیے نہایت مفید ہیں۔

۔ ہاضمے کا بہترین محافظ

ماہرینِ صحت کے مطابق پودینے کے تیل سے بنے انٹیرک کوٹڈ کیپسول معدے کے درد، گیس اور خاص طور پر ایریٹیبل باؤل سنڈروم میں نہایت مؤثر پائے گئے ہیں، یہ آنتوں کے پٹھوں کو سکون دیتا ہے اور ہاضمہ بہتر بناتا ہے۔

۔ سانس میں تازگی اور منہ کی صفائی

پودینے کے پتوں کو چبانے سے نہ صرف سانس خوشبودار رہتی ہے بلکہ منہ میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پودینہ قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے جو دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے بھی مفید ہیں۔

Related posts

اٹلی میں 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، 17 تارکین وطن ہلاک ، 60 لاپتہ

Mobeera Fatima

طلباء کا ہوسٹل سے بے دخلی اور انتظامی نااہلی کیخلاف احتجاج

Mobeera Fatima

مجھے پکڑوانے میں محسن نقوی کا کردار اہم تھا، پرویز الٰہی

admin

Leave a Comment