سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔
قبل ازیں چیف جسٹس کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی اور تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔
دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کوئی بات نہیں۔
چیف جسٹس نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ آپ سے عدالت کے دو سوالات ہیں، آپ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھا ہو گا، کیا ضمانت سے متعلق کیس میں حتمی فائنڈنگ دی جا سکتی ہے؟۔
