Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

طلبا کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں، اس معاملے کو کوئی نہیں دیکھ رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے کہا ہے کہ طلبا کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں لیکن اس معاملے کو کوئی نہیں دیکھ رہا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نیا امتحان لینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اختر نواز ستی عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے چیئرمین ایف پی ایس سی سے استفسار کیا کہ آپ کا کیا نام ہے؟ اور آپ کب ایف پی ایس سی کے چیئرمین بنے؟

چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ میرا نام اختر نواز ستی ہے۔ اور میں 9 اکتوبر 2024 کو میں ایف پی ایس سی کا چیئرمین بنا۔

عدالت نے کہا کہ طلبا کو سی ایس ایس امتحانات کا فیصلہ کرنے سے پہلے نیا امتحان لینے پر تحفظات ہیں۔ اور معاملہ ایف پی ایس سی کے پاس بھیجا تھا لیکن وہ آپ نے مسترد کر دیا۔

Related posts

محرم الحرام ، کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس معطل

Mobeera Fatima

ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment