پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، ہنڈریڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 837 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔
واضح رہے چند ہفتوں سے اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل استحکام ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔
