پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، انڈیکس نے ایک لاکھ 69 ہزار کی حد بھی عبور کر لی۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 69 ہزار597 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 68 ہزار 490 کی سطح پر بند ہوا تھا ، گزشتہ روز آٹوموبائل سمبلرز، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں اور او ایم سیز میں بھرپور خریداری کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسصینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔
