Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، KSE-100 انڈیکس میں 1,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے زبردست تیزی دکھائی جب KSE-100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے زائد بڑھ کر 166,704 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس مثبت رجحان کی بڑی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے۔

بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، اور توانائی کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹوں میں بھی ایشیائی اسٹاکس میں بہتری نظر آئی۔

ڈالر گر گیا 

دوسری جانب جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 19 ہزار کی حد عبور کر لی

Mobeera Fatima

ڈالر مزید سستا ، روپے کی قدر میں بہتری ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment