Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈیجیٹل کرنسی کے تجرباتی مرحلے کا آغاز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے باضابطہ طور پر اپنے مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی (CBDC) کے  تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی ملک کے مالی نظام کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، اس کرنسی کے ذریعے لوگ نقدی یا بینک اکاؤنٹ کے بغیر بھی لین دین کر سکیں گے، جس سے لاکھوں غیر بینک شدہ افراد بھی مالی نظام میں شامل ہو سکیں گے۔

پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ بالغ افراد بینکنگ سہولیات سے محروم ہیں اور مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے آغاز کا مقصد محفوظ، تیز اور بغیر کاغذ کے لین دین کے متبادل فراہم کرنا ہے، اور ساتھ ہی نقدی اور غیر رسمی ادائیگی کے ذرائع پر انحصار کم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق اس نظام میں سخت قواعد و ضوابط شامل ہوگی، تاکہ اس کا محفوظ استعمال یقینی بنایا جا سکے, صارفین اپنے  شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹر ہوں گے، موبائل والٹ ایپ کے ذریعے فوری ٹرانسفر کر سکیں گے، اور QR کوڈ یا فون نمبر کے ذریعے ادائیگیاں بھی ممکن ہوگی۔ حکومتی خدمات، ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ادا کی جا سکیں گی، جس سے ڈیجیٹل گورننس کا نیا راستہ کھلے گا۔

Related posts

اب فرش یا گاڑی دھونا بھی مشکل، ہزاروں روپے کا جرمانہ ہو گا

Mobeera Fatima

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین کی ملاقات ، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

عشب عرفان نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر کینسو اوپن اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی

Mobeera Fatima

Leave a Comment