Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر مزید سستا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 68 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر بڑھ گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 465 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 107 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ  ،67 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت ڈالر کی قیمت 280 روپے42 پیسے پر آ گئی ہے ، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر معمولی سستا

Mobeera Fatima

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 2400 روپے کا اضافہ

admin

Leave a Comment