ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کے پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار پر قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، بھارتی ٹیم کو نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی بتا دیتے۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین کوئی چیز نہیں ہے، جب تک ساتھ نہیں بیٹھیں گے، بات نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد بہت پرجوش تھے، امید تھی دوسرا میچ بھی ہوتا اور سترہ اٹھارہ ہزار شائقین میچ کو انجوئے کرتے، فینز کے حوالے سے مجھے کافی مایوسی ہوئی ہے، اگر پاک بھارت میچ دوبارہ آ جاتا ہے تو صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم بھی مایوسی کا شکار ہوئی ہے، صرف ایک لڑکے کی وجہ سے یہ میچ نہیں ہوسکا، انڈیا کی ٹیم یہاں میچ کھیلنے آئی ہوئی تھی، ملک کا اچھا سفیر بننا چاہیے شرمندگی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔
