Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

مشکل کی گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

شاہد آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔

شاہد خان آفریدی نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے سے اب تک تقریباً825 افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیر زمین تھا، جس کی شدت 6 تھی۔

Related posts

محکمہ موسمیات کی آج مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

ایلون مسک اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری ، ایک ڈویژن ، 7 سنگل بینچ دستیاب ہونگے

Mobeera Fatima

Leave a Comment