Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی سالگرہ، بالی ووڈ کے بڑے ناموں کی جانب سے جذباتی خراجِ تحسین

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکاروں  اور ادکاروں نے فنی سفر، شخصیت اور غیر معمولی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

اداکارہ و ہدایتکارہ ہیما مالینی نے یادوں کے دریچے کھولتے ہوئے کہا کہ مجھے خوش قسمتی حاصل ہوئی کہ میں نے شاہ رخ خان کو اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دل آشنا ہے کے ذریعے لانچ کیا، اُس وقت وہ نیا تھا، مگر اُس کی آنکھوں میں ایک الگ چمک تھی، مجھے فوراً احساس ہو گیا تھا کہ یہ لڑکا ایک دن بہت بڑا اسٹار بنے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان نہ صرف محنتی اداکار ہیں بلکہ اپنی ٹیم، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں، جو اُنہیں سب سے منفرد بناتا ہے۔

عہد ساز ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے شاہ رخ کے بارے میں کہا کہ جب میں نے دیو داس بنائی، تو مجھے ایک ایسے اداکار کی تلاش تھی جو محبت، درد، غصہ اور وقار سب کچھ ایک ساتھ ادا کر سکے اور شاہ رخ نے یہ کر دکھایا اُس نے دیو داس کے کردار کو دل سے جیا، میں اگر کبھی دوبارہ یہ فلم بناؤں، تو ہیرو صرف شاہ رخ خان ہی ہوں گے۔

Related posts

ہانیہ عامر اقوام متحدہ خواتین پاکستان کی نیشنل گڈ ول ایمبیسیڈر مقرر

Mobeera Fatima

شوہر کے سامنے میرا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، عائزہ خان

Mobeera Fatima

معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment