Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

با لی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان ( کنگ خان ) بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی ادارے ہورون انڈیا کی جاری کردہ فہرست کے مطابق شاہ رخ خان  بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4 ارب ڈالرز  ہے جو بھارتی روپوں میں 12 ہزار 490 کروڑ بنتے ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔

ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاؤلہ جو ایک عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں ، دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ روپے ہے جبکہ اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Related posts

شنگھائی فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’دیمک‘ کا بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب کا اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام

Mobeera Fatima

کمار سانو کی عمران خان کیلئے گانا گانے کی تردید

Mobeera Fatima

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے ، شاداب خان ، افتخار احمد اور سعود شکیل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment