Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان اور آریان خان کی خفیہ انسٹاگرام ریل، مداح تجسس میں مبتلا

بالی وڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان نے ایک خفیہ انسٹاگرام ریل جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا، یہ ویڈیو صرف چند مخصوص صارفین ہی دیکھ سکتے ہیں۔

شاہ رخ خان اور آریان خان نے یہ خصوصی ویڈیو ایک سوشل میڈیا کمپنی کے اشتراک سے تیار کی ہے، ویڈیو تک رسائی صرف ایک خفیہ کوڈ کے ذریعے ممکن ہے، جس میں ناظرین کو ایک نئی سیریز کے پس منظر کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جو اس سیریز کی چھٹی قسط سے متعلق بتایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن  میں لکھا کہ ایپی سوڈز تو بہت ہیں، مگر ‘بہائنڈ دی سینز’ صرف ایک ہے۔

مداحوں نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ خان خاندان کے تخلیقی سفر کا ایک نیا اور دلچسپ باب ہے۔

واضح رہے آریان اس سیریز کے ہدایتکار اور کہانی نویس کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ شاہ رخ اپنی نئی فلم بادشاہ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا بھی کردار ادا کر رہی ہیں۔

Related posts

ہانیہ عامر کی سالانہ کمائی 50 کروڑ؟ بھارتی میڈیا

Mobeera Fatima

مایا علی کا خواتین پر معاشرتی توقعات کے حوالے سے پیغام

Mobeera Fatima

ٹام کروز اور آنا دے آرمسکی نے 9 ماہ بعد ہی راہیں جدا کر لیں

Mobeera Fatima

Leave a Comment