بالی ووڈ کے کامیڈین اور مشہور پوڈکاسٹر سائرَس بروچا نے حال ہی میں مردوں کے لیے فٹنس کے حوالے سے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مردوں کو شاہ رخ خان اور اکشے کمار کی فٹنس کے اصول اپنانا چاہیے تاکہ وہ صحت مند، مضبوط اور خوشنما جسم حاصل کر سکیں۔
سائرَس بروچا نے کہا کہ شاہ رخ خان کے سخت غذا کے اصول اور اکشے کمار کی پتلی اور مضبوط باڈی ہر مرد کے لیے مثال ہیں، یہ اداکار اپنی عمر کے باوجود فٹ اور صحت مند ہیں کیونکہ وہ صرف ورزش پر انحصار نہیں کرتے بلکہ مستقل مزاجی، صحیح غذائی عادات اور خود پر قابو پانے کے اصول بھی اپناتے ہیں۔
سائرَس بروچا نے کہا کہ صرف کارڈیو ورزشوں پر انحصار صحت اور جسمانی توازن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، اور مردوں کو چاہیے کہ وہ اپنی باڈی کو فٹ اور مضبوط رکھنے کے لیے طاقت بڑھانے والی ورزشیں اپنائیں۔
بروچا کے مطابق جسمانی فٹنس صرف دوڑنے یا سائیکل چلانے جیسی کارڈیو سرگرمیوں سے حاصل نہیں ہوتی، بلکہ ورزش کی متنوع اقسام، وزن اٹھانے کی مشقیں، اور متوازن غذائیت کو روزمرہ معمولات میں شامل کرنا چاہیے تاکہ عضلاتی ساخت اور جسمانی خوبصورتی برقرار رہے۔
