Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس ، سندھ میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہو گا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کو دعوت دیدی ہے۔ عرس کے موقع پر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر حیدر آباد میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related posts

اسٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

Mobeera Fatima

نامزد نہ ہونے والے ججز بھی عدلیہ میں رہیں گے،خواجہ آصف

Mobeera Fatima

سوات اور گردو نواح میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment