معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے اپنی حالیہ شادی کے دن کی مکمل رازداری کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔
سلینا گومز نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے مہمانوں کو شادی کی تصاویر لینے سے منع کیا اور صرف اپنی مرضی سے تصاویر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔
گومز نے کہا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میری شادی کی تصاویر کسی اور کے ذریعے لیک ہوں، سوائے میری مرضی کے، میں اپنی ذاتی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے نجی رکھنا چاہتی تھی۔
سلینا گومز اور بیننی بلانکو کی شادی 27 ستمبر کو کیلیفورنیا میں ہوئی، شادی میں گلوکارہ نے تین مختلف سفید لباس زیب تن کئے، بعد ازاں انہوں نے اپنی منتخب کردہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں ایک خوبصورت لیس ڈیزائن والا لباس ان کا پسندیدہ قرار پایا۔
سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے ان کی ذاتی حدود کے احترام کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے برانڈ مینجمنٹ کا حصہ قرار دیا۔ سلینا گومز نے واضح کیا کہ ان کا مقصد صرف اپنی ذاتی زندگی کی حفاظت کرنا تھا، نہ کہ اسے چھپانا۔
