بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 3 بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس سے قبل تین روز میں 47 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا ،4 روز کے دوران کارروائیوں میں ہلاک بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کی تعداد 50 ہو گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز امن ، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
